وزیراعظم عمران خان کا کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قاتل دہشت گرد ہیں، تمام راستے بزور طاقت کھلوائے جائیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقو ں میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج شروع ہونیکا امکان

کالعدم تحریک لبیک کا دھرنا،حکومت کو دی گئی مہلت ختم، لاہور میں انٹرنیٹ سروس بند

دوسری جانب پنجاب پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کی طرف سے ناموس رسالت مارچ پر مبینہ فضائی حملے، فائرنگ، شیلنگ اور تشدد کے باعث ہلاکتوں کا ردعمل آنا شروع ہو گیا۔

کراچی اور پشاور کے مختلف علاقے بند ہونے اور اسلام آباد میں مظاہرے و دیگر کئی علاقوں سے دھرنوں کے آغاز کی اطلاعات ہیں۔

Related Posts