وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، جنیوا کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، جنیوا کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، جنیوا کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے مکمل طور پر محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا، وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

چینی وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو نہ صرف ایک سٹریٹجک دوست بلکہ خطے کیلئے انتہائی اہم سمجھتا ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کا وانا میں آپریشن 11 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو واضح کیا کہ وہ نہ تو عام انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر شیری رحمان، نوید قمر، نثار کھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فرحت اللہ بابر اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات قبل از وقت ہوئے یا ان میں تاخیر ہوئی تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔

Related Posts