اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقعے پر ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ ماحولیات کا مرکزی خیال صرف ایک زمین رکھا گیا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے اتحاد کا واضح مطالبہ کرتا ہے۔
دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
On World Environment Day today, the theme of #OnlyOneEarth is a clarion call for a united global action to address multifaceted challenge of climate change. It is critical that developing countries are provided with climate financing to fight environmental hazards.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2022