وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اہم آئینی اور قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے باہمی فائدہ مند تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آئی ٹی، زراعت اور صنعت کے کثیر جہتی شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاک امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی مزید راہوں کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی مشن اور پاکستانی حکام کو امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی مزید ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق قواعد و ضوابط کو مزید آسان بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔سفیر نے وزیراعظم کو امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Related Posts