سینیٹ الیکشن ، پی ڈی ایم کے رابطے تیز، عمران خان کی بھی ناراض اراکین سے ملاقاتیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
senate election

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی قائدین نے شہر اقتدار میں ڈیرے جمالئے، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز، عمران خان نے بھی ناراض اراکین سے ملاقاتیں شروع کردیں۔

3 مارچ کو ہونیوالے سینیٹ الیکشن سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنے اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ارکان اسمبلی نے بھی سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کایقین دلایا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے اسلام آباد سے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی بھی شہر اقتدار میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت آج خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سینیٹ الیکشن اور سینیٹر ز کا طریقہ انتخاب، تفصیلی جائزہ

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں کلین سوئپ کرینگے ، سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پس پردہ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین بھی متحرک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پرامید ہے اور اپوزیشن رہنماؤںکا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنوائیں گے۔