کابینہ کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم کی بی این پی اور بی اے پی کے رہنماؤں سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابینہ کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم کی بی این پی اور بی اے پی کے رہنماؤں سے ملاقات
کابینہ کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم کی بی این پی اور بی اے پی کے رہنماؤں سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دینے کے لیے اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم) کے صدر اختر مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی۔

پی این پی-ایم اور بی اے پی دونوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ میں دو دو وزیر ہونے کا امکان ہے۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز نے مستحکم جمہوریت اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے عزم پر اختر مینگل، خالد مگسی اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز آج وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے تاحال اپنی کابینہ کے ارکان کا اعلان نہیں کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں میں کابینہ کے ارکان کے حوالے سے کچھ اختلافات ہیں۔

Related Posts