نگران وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا کا دورہ
نگران وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا کا دورہ

گلگت: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج (منگل) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا کا دورہ کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر انہیں سلامی دی گئی۔ وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے کے دوران گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ گلگت اورہنزہ کی سیاسی قیادت اور مقامی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں۔ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ ملک کے سیاسی و معاشی فیصلے خواہش کی بجائے قانون کے تحت کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ کے سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد کا علالت کے باعث انتقال

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیان میں کہا کہ نگران حکومت کا اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔ الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ نواز شریف کا معاملہ عدالت میں ہے، پاکستان آمد کے متعلق علم نہیں۔

Related Posts