وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مسلح افواج کے تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ملکی سلامتی کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان گروہ یقینی بنائیں کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 ماہ قبل وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، قومی سلامتی کمیٹی

Related Posts