وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے کبھی ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی،ایکسپورٹ بڑھائے بغیر ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عمران خان
ہم نے کبھی ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی،ایکسپورٹ بڑھائے بغیر ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے روس یوکرین تنازعے کے پیشِ نظر دورۂ روس کے اختتام کے بعد معاشی ٹیم کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں معاشی ٹیم ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ اجلاس کا مقصد قوم سے خطاب میں معاشی اعدادوشمار پر روشنی ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل

خطاب سے قبل وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم کے ہمراہ صورتحال کا تجزیہ کریں گے جبکہ عوام سے تقریر پر مشاورت اور خطاب کا لائحۂ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ اہم اجلاس کے پیشِ نظر معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے یوکرین روس جنگ کے تناظر اور ممکنہ اثرات و مضمرات سے قوم کو آگہی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ عالمی سطح پر روس یوکرین تنازعے کے باعث تیل، اشیائے ضروریہ اور اجناس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

دونوں ممالک کی جنگ دنیا بھر میں معاشی بحران جنم دینے کا سبب بن سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان قوم کو جنگ کے ممکنہ اثرات و مضمرات پر روشنی ڈالیں گے۔ رواں ہفتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے روس کا دورہ کیا تھا۔ 

Related Posts