اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خلاف متحرک ہیں، وزیر اعظم پارٹی ترجمانوں اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔
افغانستان پر دباؤ ڈالنے سے طالبان نہیں بلکہ عوام کو نقصان ہوگا، وزیر اعظم