وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوج کیساتھ تنازع کی آج تک کوئی وجہ ہوئی اور نہ ہوگی، وزیراعظم عمران خان
فوج کیساتھ تنازع کی آج تک کوئی وجہ ہوئی اور نہ ہوگی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 روز بعد 26 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اس دوران براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا جائزہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کو ری اسٹرکچرنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ قدرتی آفات اور رسک مینجمنٹ کے متعلق ہوگی۔ کابینہ اجلاس کے دوران کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول بھی منظور کیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل  اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔ نفٹ میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

پاکستان کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق عالمی نیٹ ورک بمبو اینڈ رتن میں شمولیت پر بھی بریفنگ ہوگی۔ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کی توسیع کی توثیق کی جائے گی۔ نادرا کے مالی سال 2020ء کے آڈٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: براڈ شیٹ کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

Related Posts