وزیر اعظم عمران خان بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، تباہی کی وجہ درست تربیت کی کمی ہے، عمران خان
مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، تباہی کی وجہ درست تربیت کی کمی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان صوبہ پنجاب کے بڑے شہر بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب آج کریں گے جس کے دوران اہم اعلانات متوقع ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زراعت اور کسان پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ آج بہاولپور کے لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجرکاری شروع ہوگی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے آغاز سے اربوں پودے کم مدت میں لگائے جاسکیں گے۔انہوں نے شجرکاری کیلئے ڈرون سے متعلق تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔  

خیال رہے کہ کل وزیراعظم عمران خان گوجرانوالہ میں پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پودے 12 اگست کی شام 3بجے لگائے جائیں گے۔پودے لگانے کے مقابلے میں سرکاری اسکولوں کے طالب علم حصہ لیں گے۔

شام کے وقت طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کل پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کی تقریب میں شریک ہونگے

Related Posts