وزیرِ اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان
پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان پاکستان کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اعلیٰ سطحی فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم کی صدارت کرر ہا ہے جس کے اجلاس سے آج وزیرِ اعظم افتتاحی خطاب کریں گے۔ فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم اجلاس 15اپریل تک جاری رہے گا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم اجلاس میں 10 سربراہانِ مملکت اور 50 وزراء شریک ہوں گے۔فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم اجلاس کا مقصد دنیا بھر میں معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری ردِ عمل کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان عالمی برادری کو کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے بروقت فیصلہ سازی کی دعوت دیں گے اور عالمی وباء کے دوران پاکستان کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں کورونا کی عالمی وباء کے دوران پیدا ہونے والے چیلنجز کے دوران مالی امداد مہیا کرنے کے حوالے سے اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے تاکہ مستحکم ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری 2020ء کی آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کامیاب رہی، چیئرمین نیب

Related Posts