اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے پر کام کیلئے پر عزم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جوبائیڈن اور کمالا ہیر س کو فتح مبارک ہو، میں نو منتخب صدر کے ساتھ جمہوریت پر عالمی سمٹ کے انعقاد کے ساتھ کرپٹ رہنماؤں کی جانب سے چوری شدہ قومی دولت چھپانے اور ٹیکس چوری کے غیر قانونی ٹھکانوں کے خاتمے پر کام کرنا چاہتا ہوں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جوبائیڈن کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیامِ امن کیلئے بھی امریکا کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
۔@JoeBidenاور@KamalaHarris کوفتح مبارک!میں نومنتخب صدرکےجمہوریت پر عالمی سمٹ کےانعقادکیساتھ کرپٹ رہنماؤں کیجانب سےچوری شدہ قومی دولت چھپانے اورٹیکس چوری کےغیرقانونی ٹھکانوں کے خاتمےکیلئےانکےساتھ کام کرنےکاخواہاں ہوں افغانستان/خطےمیں امن کیلئےبھی ہم امریکہ کیساتھ کام جاری رکھیں گے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا میں صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیکر امریکا کے صدر بن گئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنسلوینا میں کامیابی کےبعد گزشتہ روز جوبائیڈن امریکی صدر بن گئے، جو بائیڈن نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ اس سے قبل بائیڈن سے پیچھے ہونے کے باوجود ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیکر امریکا کے صدر بن گئے