وزیر اعظم عمران خان قومی ایکشن پلان پر اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
وزیراعظم عمران کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مختلف حصے زیرِ غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کا باہرپڑا پیسہ لے آیا تو پیٹرول کی قیمت آدھی کردوں گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کو قومی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ روس یوکرین تنازعے اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھے بھگوڑے کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول کی قیمت آدھی کردوں گا۔

گزشتہ روز میلسی جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی دباؤ قبول کرنے سے علی الاعلان انکار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا؟

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم پیش کرینگے، دیکھیں گے ن لیگ اور پیپلزپارٹی بل کی حمایت کرتے ہیں کہ نہیں۔

Related Posts