وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت
وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

 وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں عالمی رہنماؤں کے ہمراہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ہاتھوں برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں سرمائی اولمپکس کی تقریبات کا افتتاح ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی سالمیت کیلئے پاک فوج کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔چیف جسٹس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور دنیا بھر کے 20 سے زائد صدور اور وزرائے اعظم سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی دیگر سربراہانِ مملکت کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی دستے کی آمد پر چینی شائقین نے استقبال کیا۔ مارچ پاسٹ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نےبھی پاکستانی دستے کا اٹھ کر استقبال کیا۔

تصویر: OLY-2022-بیجنگ-اوپننگ

وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق چین کے بعد سب سے زیادہ تالیاں پاکستانی ٹیم کیلئے بجائی گئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کیلئے بجائی گئی تالیاں عام چینی شہریوں کی پاکستان سے محبت کا اظہار ہے۔

تصویر: افتتاحی تقریب - بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس دن 0

واضح رہے کہ سرمائی اولمپکس میں پاکستانی دستہ ایک ایتھلیٹ اور 3 آفیشلز پر مشتمل ہے۔ محمد کریم الپائن اسکیئنگ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے چین پہنچے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں 3000 پرفارمرز شریک ہوئے۔

تصویر: افتتاحی تقریب - بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس دن 0

سرمائی اولمپکس کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے جو رواں ماہ کی 20 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی شرکت محدود ہے۔ آتش بازی کے ساتھ ساتھ لائٹ شو بھی دکھایا گیا۔