رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کی ویڈیو ریلیز، وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد: رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی نے اسلام کی ترویج و اشاعت پر مبنی ویڈیو ریلیز کردی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری ٹیم نے انتہائی مختصر وقت میں اسلام کی ترویج و اشاعت، مسلم اقتدار اور تعلیم و تعلم کے احیاء پر مبنی ویڈیو تیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں داخل ہو گئے۔آئی ایم ایف

 پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، شیخ رشید

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیم نے اسلام کی ترویج اور اس کے پیچھے مسلمانوں پر اترتے ہوئے زوال پر مبنی ویڈیو کی تیاری میں جس جذبے اور لگن سے کام کیا ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بطورِ خاص ویڈیو کی مدد سے اسلام کی ترویج و اشاعت اور زوال سے متعلق حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے بچوں اور بڑوں کو سیرتِ نبوی ﷺ پڑھانے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ 

آج سے 5 روز قبل وزیر اعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کا دن ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کردیا

Related Posts