این سی او سی کے 500 روز مکمل، صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Arif Ali and Prime Minister Imran Khan in a message on Pakistan Day

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 روز مکمل ہونے پر ادارے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں این سی او اسی کے کام اور ادارے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہوگا جبکہ این سی او سی کامقصد مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا تھا۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں منفرد قسم کے پلیٹ فارم سے غریب عوام کو مکمل لاک ڈاؤن سے بچانے کیلئے عمدہ کاوشیں سامنے آئیں اور ادارے نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ این سی او سی نے ثابت کیا کہ پاکستان اسمارٹ پلاننگ کے اعتبار سے دنیا بھر کی دیگر اقوام کے مقابلے میں صفِ اول کے ممالک میں شامل ہے۔ 

این سی او سی کے 500 روز مکمل ہونے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے ہماری حکمتِ عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور پاکستان کورونا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رہا۔

ٹوئٹرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں این سی او سی کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اپنے بہترین کام سے کورونا کے خلاف حکمتِ عملی کو مؤثر بنایا جو لاک ڈاؤن کے خلاف کارگر ثابت ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آج سے لاک ڈاؤن ختم، کاروباربحال، 31 اگست تک بعض پابندیاں برقرار

Related Posts