وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کی روک تھام پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کی روک تھام پر گفتگو
وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کی روک تھام پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران پولیو کی روک تھام سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی ایک روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچے اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان پولیو کے خاتمے پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے بانئ مائیکروسافٹ کو پولیو پر حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شیری رحمان کا نور الحق قادری پر خواتین کے حقوق کیخلاف سازش کا الزام

خیال رہے کہ بل گیٹس 1 روزہ دورے کیلئے تاریخ میں پہلی بار آج اسلام آباد پہنچے۔ مائیکرو سافٹ کے 66سالہ بانی نے 1975 میں کمپنی کی بنیاد اپنے دوست کے ہمراہ رکھی تھی۔ماضی میں ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے بھی وزیر اعظم اور بل گیٹس میں گفتگو ہوئی۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس آج نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ بھی کریں گے جس کے دوران انہیں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

بانئ مائیکرو سافٹ بل گیٹس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران پولیو اور کورونا کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔ بل گیٹس کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں کیاجاتا ہے۔ 

 

Related Posts