وزیرِ اعظم کی سبکدوش ہونے والے امیر البحر ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وزیرِ اعظم کی سبکدوش ہونے والے امیر البحر ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات
وزیرِ اعظم کی سبکدوش ہونے والے امیر البحر ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ہے جس کے دوران اہم گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے آج الوداعی ملاقات کی  جس کے دوران وزیرِ اعظم نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعی ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے نیول چیف ظفر محمود عباسی کی پاک بحریہ اور قوم کیلئے خدمات کی تعریف کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اِس موقعے پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وطن کیلئے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ بن گئے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو 7 اکتوبر کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے سن 1985ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر بھی حاصل کی۔ وائس ایڈمرل امجد خان متعدد کمانڈز اور اسٹاف عہدیدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وائس ایڈمرل امجد خان پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر، تقریب 7 اکتوبر کو ہوگی

Related Posts