نوجوانوں کو اعلیٰ اسلامی اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
نوجوانوں کو اسلام کی اعلیٰ اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم
نوجوانوں کو اسلام کی اعلیٰ اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اعلیٰ اسلامی اقدار سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے جبکہ اسکالرشپس کا جدید نظام لانے کا فیصلہ طلبہ و طالبات کی شکایت پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسکالرشپس کمپلینٹ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو اندازہ نہیں تھا کہ کتنی اسکالرشپس کی ضرورت ہے۔ طلبہ کی شکایت پر جدید نظام لانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر کشمالہ امجد پاکستان کی پہلی خاتون سرجیکل آنکالوجسٹ بن گئیں

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نسٹ نے ملک میں تعلیم کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ بھارت میں تعلیم پر بہت زیادہ خرچ کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں دورانِ تعلیم اسکالرشپس ختم ہونے سے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا تھا۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو مدینہ کی فلاحی ریاست کے متعلق بتانے کی ضرورت ہے۔ حضور ﷺ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں، تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں۔ جو مدینہ کی فلاحی ریاست کے اصولوں پر چلے، وہی کامیاب ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو معرضِ وجود میں لانے کا مقصد ہی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی اتنے کم وقت میں اتنے عظیم رہنما نہیں بنے، جتنے مدینہ کی اسلامی ریاست میں بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد نوجوان نسل کو اسکالرشپس کی مدد سے ٹیکنالوجی کی طرف لے جائیں۔ دوسرا مقصد انہیں تربیت دے کر بہتر انسان بنانا جبکہ تیسرا ملک میں میرٹ کے نظام کا نفاذ ہے۔ بھوک اور افلاس کا شکار طبقات کو اوپر لانا چاہتے ہیں۔