حکومت 10 ڈیمز کی تعمیر کیلئے پرعزم، آبی ذخائر 2 گنا ہوجائینگے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت 10 ڈیمز کی تعمیر کیلئے پرعزم، آبی ذخائر 2 گنا ہوجائینگے۔وزیر اعظم
حکومت 10 ڈیمز کی تعمیر کیلئے پرعزم، آبی ذخائر 2 گنا ہوجائینگے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں 10 ڈیمز کی تعمیر کیلئے پر عزم ہے جس سے آبی ذخائر کی گنجائش 2 گنا ہوجائے گی، زمین کو فصلیں اگانے کیلئے پانی دیا جائے گا اور ماحولیاتی مسائل میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے زیادہ ڈیمز نہیں بنائے۔ طویل المدتی منصوبوں کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی وزیرِ داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی 1روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

عالمی سمپوزیم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو بجلی کی قیمت پر بھی اثر ہوتا ہے۔ ہم نے الیکشن کا سوچنے کی بجائے آگے بڑھنے کا سوچا ہے۔ کالا باغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا۔ کالا باغ ڈیم بہت اچھی جگہ پر ہے۔

ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے 5000 ڈیم بنائے جبکہ پاکستان نے 60 کی دہائی میں صرف 2 بڑے ڈیم بنائے۔ اگر ملک کی پن بجلی کی صلاحیت بروئے کار لائی جاتی تو بجلی مہنگی نہ ہوتی۔

ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سمپوزیم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ آبادی میں اضافے کے پیشِ نظر ہمیں ڈی آئی خان، بلوچستان اور تھر جیسے علاقوں میں مزید زمین قابلِ کاشت بنانا ہوگی۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کی دستیابی سے ہی زمین کو قابلِ کاشت بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان زیادہ زمین سیراب کرکے گندم اور کپاس درآمد کرنے والا ملک بن سکتا ہے۔ وفاق ہونے کے ناطے حکومت کو تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

اس موقعے پر بڑے ڈیمز پر عالمی کمیشن کے صدر مائیکل راجرز کا کہنا تھا کہ پاکستان 10 ڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے جو عالمی معیار کی کوشش ہوگی۔ یہ پاکستان کیلئے خوشحالی اور بہتر مستقبل کا راستہ کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے واپڈا کی صلاحیت کو سراہا۔

مائیکل راجرز کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم آنے والی نسلوں کیلئے پانی کا اچھا ذخیرہ ثابت ہوگا۔انہوں نے  پاکستان کو ڈیموں کی تعمیر میں معاونت کیلئے جدید تربیت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ چیئرمین واپڈا نے بھی اس موقعے پر خطاب کیا۔

اپنے خطاب کے دوران چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کا مقصد خوراک کی حفاظت اور انسانی تحفظ ہے۔ ڈیموں پر کام تیزی اور درستگی کے ساتھ جاری ہے۔ 

 

Related Posts