طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدہ چھوڑنے تک مذاکرات سے انکارکردیا۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدہ چھوڑنے تک مذاکرات سے انکارکردیا۔وزیراعظم
طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدہ چھوڑنے تک مذاکرات سے انکارکردیا۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدہ چھوڑنے اور اقتدار سے الگ ہوجانے تک مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے افغان امن عمل اور ہمسایہ ملک میں جاری طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی تاہم طالبان نے پہلے اشرف غنی کے اقتدار سے الگ ہونے کی شرط عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ افغان حکومت امریکا کو اپنے ملک میں واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ امریکا جو 20سالوں میں نہ کرسکا، اب ایسا کیا کرے گا؟

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کا سیاسی تصفیہ مشکل نظر آتا ہے۔ طالبان اشرف غنی حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی سمجھتے ہیں۔ طالبان نے اشرف غنی کے عہدہ چھوڑنے سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

پاک امریکا تعلقات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں امریکا نے بھارت کو اسٹرٹیجک پارٹنر چننے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد امریکا کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہوچکا ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکا کے متعلق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکا نے 20 سال تک فوجی طاقت کے ذریعے افغان مسئلے کو حل کرنے کی ناکام کوشش کی اور اب سمجھتا ہے کہ 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان کام آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطابق افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور امریکی حکومت کو یہ واضح کردیا ہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد پاکستان میں امریکی اڈہ نہیں ہوگا۔ پاکستان اپنے اڈے افغانستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دے گا۔ 

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ طالبان 90 روز میں افغان سیکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دیکر دارالحکومت پر قابض ہوسکتے ہیں۔

 امریکی انٹیلی جنس ادارے نے طالبان کی موجودہ استعداد اور تیزی سے جاری فتوحات کو دیکھتے ہوئے اپنی حالیہ رپورٹ میں تخمینہ لگایا کہ طالبان 90 روز کے اندر افغان دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: طالبان 90 دن میں مکمل کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جس کا مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے سے 1 ہزار 530 میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی جس سے ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد، وزیر اعظم تربیلا ڈیم کا دورہ آج کریں گے

Related Posts