نگراں وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:  نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج پانچ روزہ دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔

انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کریں گے، وہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا، حافظ نعیم

وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کے دوران نگراں وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات بھی کرینگے۔ 

نگران وزیراعظم امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کابھی  دورہ کریں گے ، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Related Posts