وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to discuss 14-point agenda in federal cabinet meeting today

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان پی ایم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کابینہ اجلاس کے دوران 14 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دی جانیوالی مختلف ادویات کی خوردہ قیمت اور انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے گی ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور آئل ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔

اجلاس میں ماڈل جیل کی تعمیر ، چھاؤنیوں کی درجہ بندی ، کنٹونمنٹ بورڈز کی تشکیل ، چیئرپرسن اسلام آباد انوائرمنٹ ٹریبونل کی تقرری ، آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قائمقام چیئرمین مقرر کرنے کے لئے شرائط و ضوابط سے متعلق اسلام آباد ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سیاسی جماعتوں کا ڈھانچہ جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔فواد چوہدری

آٹومیشن پر بریفنگ بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کے حوالے سے بھی کابینہ میں بحث کی جائیگی۔

Related Posts