وزیراعظم عمران خان کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرنوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا کے خطرناک اثرات سے محفوظ ہورہا ہے، وزیراعظم
اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا کے خطرناک اثرات سے محفوظ ہورہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں، اور پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھیں،جو تحریک انصاف کی جانب سے جمع نہیں کرائی گئیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تفتیش اور افغان سفیر کی بیٹی کے موقف میں تضاد ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک افغان یوتھ فورم کے اراکین سے ملاقات کے بعد افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے موقف، کیمرہ فوٹیج اور ٹیکسی ڈرائیور کے بیان میں ہم آہنگی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی تفصیل موجود ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ جس ٹیکسی پر سفیر کی بیٹی نے سفر کیا، اس ٹیکسی اور ڈرائیور کی معلومات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفیر کی بیٹی کے مطابق انہیں ٹیکسی میں ڈال کر اغواء کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کیمرے کی فوٹیج کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی ٹیکسی میں خود آرام سے بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور سے تفتیش کی جس کا تمام ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے افغان سفیر واپس چلے گئے ہیں، اب تصدیق کیلئے ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ایک ٹیم آ رہی ہے اور ہم انہیں تمام معلومات فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: افغان امن عمل، خطے کا کوئی ملک پاکستان کی برابری کا دعویدار نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کو سیف سٹی کیمرے کی فوٹیج سے حاصل فوٹو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوٹیجز اور معلومات کی بنیاد پر افغان ٹیم افغان سفیر کی بیٹی سے تفتیش کر سکتی ہے۔

Related Posts