وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے استقبال کیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran reaches Karachi on day-long visit

کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان آج کنگری ہاؤس کراچی میں حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا اور گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت کو نیا ڈاکٹر مل گیا، کلیم امام کی چھٹی، کامران فضل کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے شیڈول میں ناراض ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات کا ذکر نہیں جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے بھی ملاقات کے لئے کوئی دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایم کیو ایم نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران بہادر آباد تشریف لائیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کو امید ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کراچی ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔

Related Posts