وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کے شکر گزار
وزیرِ اعظم ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کے شکر گزار

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کردیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کا شمار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے پاکستانی سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غیر معمولی یقینی طور پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تمام افراد کو ‘اَن فالو’ کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جن اکاؤنٹس کو فالو کیا کرتے تھے، ان میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)، شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس شامل تھے اور اکثر افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا جنہیں غیر یقینی طور پر اَن فالو کردیا گیا ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اعظم کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان فالو کرنے سے متعلق کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، کہ کس باعث یہ قدم اُٹھایا گیا، یا سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے اکاؤنٹ میں پیدا ہونے والی کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے یا غلطی سے ایسا ممکن ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فالو کیے جانے والے افراد میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر شیریں مزاری، نعیم الحق، شوکت خانم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر شامل تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد اس وقت ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد ہے۔جو یقینا ایک بہت بڑی تعداد ہے، جو پاکستان میں فالو کئے جانے والے کسی بھی سیاستدان سے زیادہ ہے۔

Related Posts