اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ریاض میں 23سے اکتوبر سے شروع ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کے لئے ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے، اپنے دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات اور علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ 25 اکتوبر کو ریاض میں مشرق وسطیٰ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
25 اکتوبر کو منعقد ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس کے سربراہی اجلاس بین الاقوامی اور علاقائی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ مشترکہ ماحولیاتی وعدوں کے خلاف اتفاق رائے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
اس سے قبل مارچ میں سعودی قیادت نے گرین سعودیہ اور مشرق وسطیٰ کی سبز اسکیموں کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو 60 فیصد تک کم کرنا تھا،جس میں صاف ہائیڈرو کاربن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا اور 50 ارب درخت لگائے گئے تھے،جن میں 10 ارب سعودی عرب میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم سے ملاقات