وزیرِ اعظم عمران خان میانوالی کا 1 روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان میانوالی کا 1 روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان میانوالی کا 1 روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان صوبہ پنجاب کے مشہور شہر میانوالی کا 1 روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کے دوران میانوالی میں نمل کالج کے بلاک کا افتتاح کریں گے۔

دورۂ میانوالی کے دوران وفاقی وزراء اور اراکینِ اسمبلی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ صوبہ پنجاب کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے اگر مجھے لندن جانا پڑا تو خود جاؤں گا اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے بات بھی کروں گا۔

گزشتہ روز  نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوازشریف کو لندن بھیجنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز مانگیں، عدلیہ نے ہماری بات نہیں مانی اور شہباز شریف کی گارنٹی لے لی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو واپس لانے کے لئے لندن جاؤں گا، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts