وزیراعظم عمران خان کا کل دورہ کراچی، ایم کیوایم سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan and khalid maqbool siddiqui

کراچی: وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران اتحادیوں سے بھی ملاقات کریںگے تاہم اہم اتحادی متحدہ قومی مومنٹ پاکستان سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کنگری ہائوس جائیں گے جہاں وہ جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما بھی موجود ہونگے۔

اس ضمن میں جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلات سردار رحیم نے بتایاکہ ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں، دیہی سندھ میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:حکومت کے خاتمے کیلئے جھوٹے وعدوں سے اکتائے اتحادی کافی ہیں،رانا تنویر حسین

دوسری جانب وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو نظر اندازکردیا گیا ہے، شیڈول میں کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد تشریف لائیں، ناراض اتحادی جماعت کی قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts