وزیر اعظم عمران خان ”کامیاب دکاندار پروگرام” کا جلد آغاز کریں گے۔معاونِ خصوصی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان ”کامیاب دکاندار پروگرام” کا جلد آغاز کریں گے۔معاونِ خصوصی
وزیر اعظم عمران خان ”کامیاب دکاندار پروگرام” کا جلد آغاز کریں گے۔معاونِ خصوصی

اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ”کامیاب دکاندار پروگرام“ کا جلد آغاز کریں گے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے مطابق کامیاب دکاندار پروجیکٹ کے تحت شروع میں 1 لاکھ سے 50 لاکھ تک قرضے دئیے جائیں گے جن کی شرحِ سود معمولی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو مبارک ہو کہ وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو 10 ارب روپے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے دئیے جائیں گے جس کے لیے مکمل بزنس پلان کے ساتھ درخواست دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کامیاب جوان پروگرام کردار ادا کرے گا۔ملک کے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ملا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔ کام نہ کرنے والوں کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ وقت لگے گا لیکن پر امید ہیں کہ بہتری ضرور آئے گی۔ 

Related Posts