وزیر اعظم کا دورۂ لاہور: عمران خان آج ناراض رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورۂ لاہور: عمران خان آج ناراض رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
وزیر اعظم کا دورۂ لاہور: عمران خان آج ناراض رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج داتا کی نگری لاہور کے 1 روزہ دورے پر ناراض سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی رہنماؤں سے بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان ناراض گروپ رہنماؤں کا مؤقف سنیں گے اور انہیں تحریکِ انصاف وفاقی حکومت کے ایجنڈے سے آگاہ کریں گے۔ 

دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا دن مصروف گزرے گا جس کے دوران وزیر اعظم  وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کے ساتھ ساتھ اراکینِ صوبائی کابینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ دیگر  اتحادی جماعتوں کی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اراکینِ صوبائی کابینہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے اپنے حلقوں میں کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی حکومت کے معاملات پر اہم گفتگو ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت  کل کراچی میں چیکس تقسیم کرکے سندھ میں قرض کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔

ملک بھر کے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود اور انتہائی کم شرحِ سود پر قرضوں کی ادائیگی کے پروگرام ”کامیاب جوان“ کے لیے وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان  چیکس تقسیم کریں گے

Related Posts