وزیر اعظم عمران خان کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کے چیکس تقسیم کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کے چیکس تقسیم کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کے چیکس تقسیم کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت  کل کراچی میں چیکس تقسیم کرکے سندھ میں قرض کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔

ملک بھر کے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود اور انتہائی کم شرحِ سود پر قرضوں کی ادائیگی کے پروگرام ”کامیاب جوان“ کے لیے وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان صوبہ سندھ سے منتخب کیے گئے نوجوانوں میں منظور کی گئی رقوم کے چیک تقسیم کریں گے جس کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ”کامیاب جوان“ کے آغاز کی تقریب میں   وفاقی کابینہ اراکین، وفاقی وزراء، اراکینِ اسمبلی اور دیگر حکام کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی شریک ہوں گے۔

معاونِ خصوصی برائے امورِ جوانان عثمان ڈار کے مطابق ”کامیاب جوان“ پروگرام میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ پروگرام نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گا۔

عثمان ڈار کے مطابق ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت نوجوانوں میں تکنیکی و فنی مہارات پیدا کرنے اور روزگار کے قابل بنانے کے لیے قرض کا اجراء وزیر اعظم کا احسن اقدام ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرا عظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر7 دسمبر کو  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں:  قرض حاصل کرنے والے کامیاب نوجوانوں کو  مبارکباد

Related Posts