کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔
کوئٹہ پہنچنے پر ہوائی اڈے پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے 700 ملین کی منظوری دیدی