نوازشریف نے پہلے ججوں پر حملہ کیااب آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نشانہ بنایا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan addresses public gathering in Hafizabad

حافظ آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سرکس لگی ہوئی ہے، یہ وہ لوگ جنہوں نے 30 سال سے ملک کو لوٹا، یہ امیرہوگئے اورقوم کو قرضوں میں ڈبو دیا،ان کو انصاف کا نظام نہیں پکڑتا تھا،پہلی باران کیلئے مشکل ہوگئی، ہم نے ان کے خلاف کیسزنہیں بنائے،جب تک لوٹا ہوا پیسا واپس نہیں کروگے،آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے عجیب شکل بنائی،کابینہ میں بھی 2 خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے،بلیک میل کررہے ہیں نیب کو ختم کردوں تاکہ انکی چوری بچ جائے،حافظ آباد کے لوگوں کیا میں ان کوچھوڑدوں؟لندن جاتے ہی نوازشریف کی ساری بیماریاں ختم ہوگئیں، یہ کہتے ہیں کہ ان سے چوری کا نہ پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم لے کرآئیں گے، ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کام کررہے ہیں، بڑے لوگوں نے روٹی،کپڑا،مکان کی بات کی،پہلی بارلوگوں کو اپنا گھر ملے گا، گھربنانے کیلئے 5 فیصد سود پرآپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے خیبرپختونخوا میں غربت کو کم کیا،ملک سے غربت کم کرنے کیلئے پالیسیاں بنارہے ہیں، یہی قوم ایک عظیم قوم بنے گی، دوسرا کام ہم قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہے ہیں، جس ملک میں امیراورغریب کیلئے الگ الگ قانون ہو تباہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری پر ہماری کابینہ کی خواتین کے بھی آنسو آگئے،نواز شریف جیسے ہی لندن گئےساری بیماریاں دور ہوگئیں،ان کے لئے کوئی اور قانون اور غریب کے لئے کوئی اور قانون تھا۔

عمران خان نے کہا کہ دوبارہ الیکشن ہوا تو خیبر پختونخوا میں پہلے سے دو تہائی اکثریت ملی ،ملک میں ایک تعلیمی نصاب ہوگا،غریب اوپر آسکےگا،انجینئربن سکےگا،نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم سے 5 فیصد سود پر کوئی بھی گھر بناسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکاہے، بینکوں سے5فیصدسود پررقم لیں گے،کوئی بھی 5فیصد سود پر گھر بنا سکےگا،امیرترین ملکوں میں بھی یہ ہیلتھ سروس نہیں جو پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیویٹ اسپتال بنیں گے،سال کےآخر تک پنجاب کی آدھی آبادی کی ہیلتھ انشورنس ہوجائےگی،ہر خاندان کو10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز پر ڈر کر فیصلے کرنے کا الزام توہینِ عدالت ہے۔چیف جسٹس

وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے پوری کوشش کی کہ مہنگائی ہوگئی ہے اسے نکال دو،حکومت کا فرض ہے عوام کی ضروریات پوری کرے ،2021 میں پنجاب بھر کے افراد کو صحت انصاف کارڈ ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ انھوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو اٹیک کرنا شروع کردیا،وہ آدمی لندن میں بیٹھ کر ہماری فوج کے خلاف سازش کررہا ہے،انہوں نے ماضی میں 3 چیف پربھی اٹیک کیا۔

Related Posts