اپنی خواہشات کو قربان کرنا عیدالاضحی کا حقیقی پیغام ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM highlight spirit of sacrifice in Eid message

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحی کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہے۔

عیدالاضحی کے مبارک موقع پر ہمیں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کا خیال رکھنا ہے جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے تاکہ ہمارے ہم وطن اور معاشی طور پر کمزور بہن بھائی بھی یہ خوشیاں منا سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا، “ہمیں فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے، جو ظلم و بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔”

شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عید اور حج کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی دعاؤں اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔

Related Posts