وزیراعظم عمران خان کا صحافی اطہر متین کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کا صحافی اطہر متین کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیراعظم عمران خان کا صحافی اطہر متین کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی بھی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے، واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

صحافی کے قتل پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے سندھ پولیس پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیئے عملی اقدامات کرے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نےواقعے کے حوالے سے کہا کہ ملک میڈیا والوں کے لیے غیر محفوظ ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں جمعہ کی صبح ایک مقامی صحافی اطہر متین کو نامعلوم ڈاکووں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ڈاکوؤں نے سینئر صحافی کو نارتھ ناظم آباد میں لوٹنے کی کوشش کی، جس پر صحافی نے بھرپور مزاحمت کی اور گاڑی سے ڈاکوؤں کو ٹکر بھی ماری تاہم ڈاکووں نے واردات ناکام ہوتے دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر صحافی جاں بحق ہو گئے۔

علاوہ ازیں واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھی سینے پر لگنے والی گولی کو ہی موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔

Related Posts