بلوچستان کی معاشرتی اور معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM chairs high-level meeting on Balochistan mineral resources

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے معدنی وسائل کے بہتر استعمال کے لئے روڈ میپ کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور دیگر سول و فوجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں معدنی وسائل کو درست طریقے سے استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کے کردار اور دائرے کارپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اجلاس کو صوبے کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے فریم ورک پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے صوبے میں معدنیات کی تلاش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی معاشرتی اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کو شفاف اور منظم انداز میں استعمال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی ایکسپلوریشن کمپنی کو ہر مدد فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری برادری نے صوبے میں ریسرچ کے عمل میں سرمایہ کاری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Related Posts