برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی اہم کامیابی: بریگزٹ ڈیل کثرتِ رائے سے منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی اہم کامیابی: بریگزٹ ڈیل کثرتِ رائے سے منظور
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی اہم کامیابی: بریگزٹ ڈیل کثرتِ رائے سے منظور

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، اراکینِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی بریگزٹ ڈیل کثرتِ رائے سے  منظور کر لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بریگزٹ ڈیل کی منظوری کے بعد برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوسکتا ہے، پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کی مخالفت میں 231 اراکین نے ووٹ دئیے جبکہ 330 اراکین کی حمایت سے ڈیل منظور کی گئی۔

اسپیکر برطانوی پارلیمنٹ نے ڈیل کی منظوری کا اعلان کیا جس کے بعد ڈیل کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ہاؤس آف لارڈز میں منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ ہاؤس آف لارڈز سے رواں ماہ کے دوران ہی منظوری متوقع ہے۔

برطانیہ کے 31 جنوری تک یورپی یونین سے اخراج کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جبکہ بریگزٹ ڈیل کی منظوری برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی اہم کامیابی قرار دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب  بورس جانسن کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک برطانیہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  گزشتہ ماہ  عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی انتخابات میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد

Related Posts