کراچی میں بارش کے پانی سے گڑھے بھرگئے، 2بچے ڈوب کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کے پانی سے گڑھے بھرگئے، 2بچے ڈوب کر جاں بحق
کراچی میں بارش کے پانی سے گڑھے بھرگئے، 2بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے اور کھلے نالے میں گرکر 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے سبب دو معصوم پھول کھلنے سے پہلے ہی سے مرجھا گئے۔

پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں پیش آیا جہاں کوثر نیازی کالونی میں گجر نالے کے ساتھ سیوریج کیلئے بنائے گئے زیر تعمیر نالے میں گیس کے بلاسٹ سے تین سالہ معصوم بچہ اجمل گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

معصوم بچے کو علاقہ مکینوں نے ریسکیو کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، علاقہ مکینوں کے مطابق نالہ کافی عرصے سے زیر تعمیر ہے، کبھی اس نالے میں مرمتی کام شروع ہوتا ہے تو کبھی یہ کھلا رہتا ہے، انتظامیہ تعمیر میں نااہلی کا مظاہرہ کرتی ہے اور اسی کے نتیجے میں معصوم بچے کی جان ضائع ہوگئی۔

جبکہ دوسرا افسوسناک واقعہ اتحاد ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں 10سالہ معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب محمد خان کالونی بلدیہ پاکستان ہوٹل کے قریب ایک بچہ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے لقمہ اجل بن گیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی چیئرمین پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ایدھی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوفی بچے کی شناخت 10سالہ شہاد اللہ ولد کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts