حقوق نسواں کی علمبردار کارکن کملا بھاسین آنجہانی ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حقوق نسواں کی علمبردار کارکن کملا بھاسین آنجہانی ہو گئیں
حقوق نسواں کی علمبردار کارکن کملا بھاسین آنجہانی ہو گئیں

نئی دہلی: حقوق نسواں کی شبیہہ ، شاعر ، مصنف اور جنوبی ایشیا میں خواتین کے حقوق کی تحریک کی سب سے بڑی علمبردار کملا بھاسین جگر کے کینسر کے خلاف مختصر جنگ لڑنے کے بعد دہلی میں انتقال کرگئیں، ان کی عمر 75 برس تھی۔

کملا بھاسین اپنے ارادوں میں ہمیشہ پرعزم رہی جن کے لیے انہوں نے آخری دم تک جدوجہد کی ، اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنے آئی سی یو بستر سے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔ بھاسین کو جون کے آخر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بھاسین کے اپنے سابقہ ​​شوہر سے دو بچے تھے- بیٹی میتو جس نے 2006 میں خودکشی کرلی تھی اور 41 سالہ بیٹا جیت ، جو دماغی فالج کا شکار ہے۔

1946 میں پنجاب (اب پاکستان میں) کے گاؤں شاہدانوالی میں پیدا ہونے والی کملا بھاسین نے سماجیات کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جرمنی جانے سے پہلے مہارانی کالج ، جے پور سے گریجویشن اور راجستھان یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن مکمل کیا۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد ، انہوں نے اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کے ساتھ 25 سال تک کام کیا۔ اس دوران وہ ملک بھر کی خواتین تک پہنچیں۔

کملا بھاسین جنوبی ایشیائی میں “نسائی نیٹ ورک سنگت” کی بانی اور خواتین کے وسائل کے مرکز “جگوری” کے شریک بانی تھیں۔ وہ کئی تنظیموں سے وابستہ رہنے کے علاوہ ون بلین رائزنگ مہم کی جنوبی ایشیائی کوآرڈینیٹر بھی تھیں۔

وہ ہندوستان میں آزادی کے نعرے کو بہتر بنانے اور مقبول بنانے کے لیے جانی مانی جاتی تھیں۔ ان کی لکھی ہوئی نظمیں پاکستانی بچوں میں بھی بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں بھی حقوق نسواں کے حوالے سےبہت سارا کام کیا ہے۔ ان کی ایک نظم قابل ذکر ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں ، مجھے لازمی مطالعہ کرنا چاہیے۔” انہوں نے خواتین کے حقوق اور بچوں کے لیے آٹھ کتابوں کے ساتھ ساتھ 30 سے ​​زیادہ کتابیں تصنیف کیں، انہوں نے متعدد نظمیں اور ملی نغمے بھی لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں، روسی وزیر خارجہ

Related Posts