کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، مختلف مقامات سے ایک ہی لاش کے ٹکڑے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف مقامات سے ایک ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش کے کچھ ٹکڑے ملے جنہیں بیگ میں بند کرکے پھینکا گیا تھا۔ بیگ میں سے مقتول کا دھڑ ملا ہے اور تھوڑے ہی فاصلے پر بنارس پل کے نیچے سے ایک ہاتھ بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زلزلے کے جھٹکوں سے اسٹوڈیو ہل رہا تھا، مگر تُرک نیوز اینکر خبریں پڑھتی رہی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملنے والی لاش کی شناخت کرنا ممکن نہیں ہے جبکہ لاش کے بقیہ حصوں کی تلاش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ سفری بیگ سے ایک چھتی اور خاتون کا دوپٹا بھی ملا ہے جب کہ جس مقام سے انسانی بازو ملا وہاں سے بھی خاتون کے کپڑے ملے ہیں، انسانی بازوؤں کے فنگر پرنٹس ڈیوائس سے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts