منال خان اور احسن اکرام کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے کی پہلی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

رواں ہفتے، یکم نومبر 2023 کو صبح کے وقت اس جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے ’حسن اکرام‘ کو خوش آمدید کہا تھا، بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود دی۔

حال ہی میں اداکارہ کی جُڑواں بہن ایمن خان کی جانب سے ان کے بیٹے کی چند تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

شیئر کی گئی تصاویر میں ننھے حسن کو ایمن خان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر میں ایمن خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے‘۔

احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، اگست 2023 میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اولاد کی آمد سے متعلق خوشخبری سُنائی تھی۔

Related Posts