کراچی: سندھ کے وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری سید سیف شاہ کو نکاح پر لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر کا ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوباٸی وزیر مخدوم محبوب الزماں کے ساتھ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔
سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری سیف علی شاہ کی شادی کی تقریب میں انہیں ڈالرز کا ہار اور سونے کا تاج پہنا دیا ۔ pic.twitter.com/XwuzFzuZFK
— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) February 28, 2023
بھارتی شہریوں نے ایلون مسک کی پوجا کرنی شروع کردی
ذرائع کے مطابق تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ جبکہ ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔