پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکیج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کردیا۔

جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیاہے۔قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔

کرایوں میں پرکشش رعایت کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور بکنگ میں بھی پہلے سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts