یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے پی آئی اے کی پروازیں مؤخر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے پی آئی اے کی پروازیں مؤخر
یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے پی آئی اے کی پروازیں مؤخر

اسلام آباد: یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے پی آئی اے کی پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ پی آئی اے نے پولینڈ کیلئے چلائی جانے والی 2 پروازوں کو مؤخر کردیا۔ پروازیں مؤخر کرنے کا فیصلہ اچانک سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ایئر لائن کا یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن 

پروازیں مؤخر کرنے کی کوئی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ پی آئی اے نے آج یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے 2 پروازوں کو پولینڈ کیلئے آپریٹ کرنا تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے پروازیں مؤخر کرنے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی صورتحال کے دوران قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔

پی آئی اے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی جانب سے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ہم وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے رابطے میں ہیں۔ 

Related Posts