عمرہ زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم، پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عمرہ زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم، پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی
عمرہ زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم، پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا کی دو خوراکیں لگوانے والے عمرہ زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی، پاکستان سے قومی ائیر لائن کا فضائی آپریشن مکمل طور پر فعال ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز ملتان سے مدینہ پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگوانے والے زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔ سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سول ایوی ایشن کا فیصلہ، پاکستانی پائلٹس برطانیہ کا امتحان پاس کرنے کے پابند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

سعودی حکومت نے فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز لگوانے والے زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کی ہے۔ عمرہ زائرین کے ویزہ کی مدت بھی 30روز بڑھا دی گئی۔

ویکسینیٹڈ زائرین براہِ راست مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزٹ ویزہ اور اقامہ ہولڈرز پر قرنطینہ کی شرط بدستور لاگو رہے گی۔ پی آئی اے کا سعودی آپریشن مکمل فعال ہوگیا۔

قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز 121 مسافروں کو لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن فعال ہونے کے بعد 5پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

Related Posts