حکومت کی پیٹرولیم قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی تیاریاں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Petroleum products prices likely to jump by Rs10.7 per liter

اسلام آباد: اوگرا کی سفارش پر کل سے ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے، مہنگائی میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزحکومت کو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹراضافے کا امکان ہے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم کی مشاورت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا 

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم لیوی میں ماہانہ 4 روپے اضافہ سمیت 5 اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔