پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک مزید اضافے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک مزید اضافے کا خدشہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر بحث کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قیمتوں کی سمری شوکت ترین کی زیر قیادت وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی وزارتِ خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے کا فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈی میں یوکرین پر ممکنہ روسی حملے اور ممکنہ پابندیوں کے خدشات کے پیشِ نظر تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت گزشتہ روز 95 اعشاریہ 56ڈالر فی بیرل سے 1.12 ڈالر کے اضافے کے بعد 96.16 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچی جو اکتوبر 2014 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یوکرین روس تنازعہ تیل کی قیمت میں اضافے کا باعث ہے۔یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے پیشِ نطر سرمایہ کاروں کی پریشانی میں اضافہ ہوا۔

Related Posts